امارات اسرائیل

امارات کی یمن کی ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش، اسرائیل کے لیے زمینی راستہ تیار
واشنگٹن کے ایک اسٹریٹجک مطالعاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق، امارات نے یمن کی بحری ناکہ بندی سے بچنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر زمینی متبادل راستہ تیار کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی ٹراکنیٹ اور اماراتی کمپنی پیور ٹرانس کے اشتراک سے ایک نیا زمینی راستہ قائم کیا گیا ہے، جس سے روزانہ 350 تجارتی محمولے امارات سے اسرائیل تک منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ راستہ سعودی عرب اور اردن سے ہوتا ہوا اسرائیل تک پہنچتا ہے، اور اس کا مقصد بحیرہ احمر کے بحری راستے پر انصاراللہ کے حملوں کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
ادھر امریکی دفاعی نیٹ ورک بھی متبادل بندرگاہوں اور 300 نئے لاجسٹک مراکز قائم کرنے پر غور کر رہا ہے، جن میں سعودی بندرگاہ جدہ بھی شامل ہے۔ تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جدہ بھی یمنی حملوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔