ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

ہیومن رائٹس واچ نے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کر دی
ہیومن رائٹس واچ نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی فوج نے لبنانی شہریوں پر اندھا دھند حملے کیے ہیں۔
بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں تنظیم نے کہا کہ موجود شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیلی افواج نے 2023 اور 2024 کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد حملوں کے دوران بین الاقوامی انسانی قوانین کی بارہا خلاف ورزی کی، جن میں فوجی اور غیر فوجی اہداف کے درمیان تمیز نہیں کی گئی۔