فرانس میں ایرانی صحافی گرفتار

پیرس میں ایرانی نژاد صحافی فلسطین کی حمایت پر گرفتار
ایرانی نژاد فرانسیسی صحافی اور میڈیا کارکن شاہین حرامی کو فلسطین کی حمایت کے الزام میں فرانسیسی حکومت نے گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ان کے گھر پر بغیر کسی پیشگی اطلاع یا وضاحت کے، نہایت سخت اور غیر انسانی طریقے سے ان کی اہلیہ اور کم سن بچوں کے سامنے عمل میں لائی گئی۔
شاہین حرامی، بشیر بیآزار اور مهدیہ اسفندیاری کے بعد تیسرے ایرانی شہری ہیں جنہیں فرانس میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔