اسرائیلی کا فلسطینی مہاجرین کیمپ پر حملہ

غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ پر حملہ، دھماکوں کی گونج، ۱۲ افراد شہید
غزہ: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۸ افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں واقع یافا اسکول، جو فلسطینی مہاجرین کا عارضی ٹھکانہ بنا ہوا تھا، بھی شدید بمباری کی زد میں آیا۔
اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدھ کی صبح سے جاری ہے، جن میں اب تک ۱۲ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید برآں، مشرقی غزہ میں فلسطینی گھروں کو منہدم کیے جانے کے نتیجے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی ذمہ داری اسرائیلی افواج پر عائد کی گئی ہے۔