5 نئی کالونیاں؛ اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار

اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں 5 نئے کالونیوں کے قیام کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کی حکومت مغربی کنارے میں 5 نئی کالونیوں کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
صہیونی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، اسموتریچ نے گوش عتصیون میں ایک پہاڑی سڑک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم نے مغربی کنارے کی سب سے طویل سڑک کا افتتاح کیا ہے، جو شہرک سازی کو معمول پر لانے کے لیے ایک اور رابطہ فراہم کرے گی۔”
اس نے مزید کہا کہ گوش عتصیون میں 3600 رہائشی یونٹس کی تعمیر اور 5 نئے کالونیوں کے قیام کے منصوبے پر کام جاری ہے۔