ایران اور قطر کے وزیر خارجہ کا رابطہ

IMG_20250421_201306_258.jpg

عراقچی کی قطری وزیر خارجہ سے جوہری مذاکرات پر بات چیت

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج بروز پیر، قطری ہم منصب «محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی» سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ اس گفتگو میں دونوں وزراء نے دو طرفہ تعاون اور اس کے فروغ کے طریقوں، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیر خارجہ نے ایک بار پھر کہا کہ قطر ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز پر خوش آمدید کہتا ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد ایک "منصفانہ، مستقل اور لازمی معاہدہ” حاصل کرنا ہے جو خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کو مضبوط کرے گا اور علاقائی تعاون اور مکالمے کے نئے افق کھولے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے