عمانی وزارت خارجہ کا بیانیہ

download-10.jpeg

عمانی وزارت خارجہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان دوسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے بیان۔

🔹 عمانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں بتایا جو اٹلی کے دارالحکومت روم میں عمانی نمائندگی کے دفتر میں منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقاتیں ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی صدر کے نمائندے کے درمیان عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کی ثالثی میں ہوئیں۔

دونوں فریقین اگلے مرحلے میں جانے پر متفق ہوئے ہیں، جس کا مقصد ایک منصفانہ، مستقل اور پابند معاہدے تک پہنچنا ہے جو:
– ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرے گا۔
– مکمل طور پر پابندیوں کو ختم کرے گا۔
– ساتھ ہی ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق بھی دے گا۔

"واضح گفتگو اور مواصلت ہی کسی پائیدار اور قابل اعتماد معاہدے کا واحد ذریعہ ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام فریقین کے مفاد میں ہوگا۔”

مذاکرات کا اگلا دور آنے والے دنوں میں مسقط (عمان) میں منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے