یورپی ادارہ کی امریکی حملے کی مذمت

IMG_20250419_151849_616.jpg

یورپی ہیومن رائٹس مانیٹر نے امریکہ کے یمن کے بندرگاہ راس عیسی پر حملے کو ممکنہ جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔ ادارے نے اپنے بیان میں اس حملے کو "طاقت کا غیرقانونی استعمال” قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ہیومن رائٹس مانیٹر نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ حملے کے نشانے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھاری تعداد بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے شبہات کو جنم دیتی ہے۔ ادارے نے امریکی فوجیوں کی جانب سے شہریوں کے تحفظ سے متعلق لاپروائی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے سے قبل نہ تو بندرگاہ کے انتظامیہ، نہ ہی ملازمین اور نہ ہی دیگر متعلقہ فریقوں کو کوئی پیشگی انتباہ دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے