عمان کا امریکہ کو صاف انکار

عمان نے امریکی جنگی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی سے انکار کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، عمان نے امریکہ کے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں یمن کے خلاف بحیرہ عرب میں کارروائیوں کے دوران امریکی جنگی جہازوں کو عمانی بندرگاہوں سے ایندھن فراہم کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ یمن میں اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ عمان کا یہ اقدام یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمان نے حالیہ برسوں میں یمن تنازعے میں غیر جانبدارانہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور تنازعے کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔