امارات اسرائیل کا وفادار

IMG_20250419_011129_641.jpg

امارات نے اسرائیلی ساختہ جدید رڈار نظام سومالی میں نصب کر دیا ہے۔ میڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق، یہ رڈار نظام شمال مشرقی سومالی کے پانت لینڈ علاقے میں لگایا گیا ہے۔

اسرائیلی کمپنی ایلٹا کے تیار کردہ ELM-2084 3D AESA رڈار کو بوساسو ایئرپورٹ کے قریب نصب کیا گیا ہے۔ یہ رڈار موشکوں، ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ وہی رڈار نظام ہے جو اسرائیل کے "آئرن ڈوم” ڈیفنس سسٹم کا حصہ ہے۔ تصاویر سے تصدیق ہوئی ہے کہ یہ رڈار اماراتی کنٹرول والے فوجی اڈے پر نصب کیا گیا ہے۔

اس اقدام سے خطے میں امارات کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ رڈار یمن کی طرف سے ممکنہ میزائل حملوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے