ایران سعودیہ دفاعی تعلقات پر زور

IMG-20250418-WA0012.jpg

ایران اور سعودی عرب نے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کی ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

جنرل باقری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونیست ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں موجودہ پیچیدہ حالات میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف ان کی مشترکہ سلامتی بلکہ پورے خطے کی استحکام کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے جنرل باقری کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ ریاض تعلقات کو مضبوط بنانے پر مصر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات ایران سعودی تعلقات میں نئی گرمجوشی کی عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے