یمن پر امریکی حملے

IMG_20250418_161041_166.jpg

امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں سلسلہ وار حملے کیے۔ البائیضہ صوبے کے مکیراس انتظامی علاقے پر تین، صنعاء صوبے کے ارحب علاقے پر دو جبکہ الحدیدہ کے شمالی ساحلی علاقے راس عیسی بندرگاہ پر 14 فضائی حملے کیے گئے۔

راس عیسی بندرگاہ پر ہونے والے حملوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 38 بندرگاہ ملازمین ہلاک اور 102 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق امدادی کارکنوں نے بندرگاہ پر لگی آگ کا 80 فیصد تک کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے