رھبر انقلاب سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات

download-4.jpeg

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔

🔹سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے آج شام ایران کے رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اور سعودی بادشاہ کا پیام پیش کیا۔

🔹رہبر انقلاب نے ملاقات میں زور دیا کہ "ایران اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں اور یہ دونوں ایک دوسرے کے تکمیل کنندہ بن سکتے ہیں۔”

🔹انہوں نے کہا کہ "دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے کے مخالفین ہیں، لیکن ان دشمنیوں پر قابو پانا چاہیے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔”

🔹رہبر انقلاب نے ایران کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "جمہوری اسلامی ایران سعودی عرب کی ان شعبوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔”

🔹انہوں نے مزید کہا کہ "خطے کے بھائیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا غیرملکیوں پر انحصار سے کہیں بہتر ہے۔”

🔹ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر دفاع نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"میں ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور تمام شعبوں میں تعاون کے لیے آیا ہوں۔ امید ہے کہ ہماری بات چیت مضبوط تعلقات کا باعث بنے گی۔”

📅 28 فروری 2024

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے