غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کی مہم تیزی سے جاری

n01203230-b.jpg

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ افغانیوں سمیت 10 ہزار 985 غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، مہم میں11 ہزار 643 سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ 658 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی کہ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلاء کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنائیں گے، انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے