اسرائیلی ٹینکوں کا شکار

حماس کے فوجی ونگ نے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
غزہ: حماس کے فوجی ونگ کتائب القسام کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "ہمارے مجاہدین نے الیاسین 105 راکٹس کے ذریعے مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں واقع الوفاء ہسپتال کے قریب تین اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا”۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں”۔ تاہم، انہوں نے ٹینکوں کے نقصان کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کیں۔
یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے جب اسرائیلی فوج گزشتہ دو ہفتوں سے غزہ کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کر رہی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، اس بمباری میں درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔