چین امریکہ جنگ

چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کر دیے۔
بیجنگ (خبر رساں ایجنسی) — چین نے امریکہ کی تجارتی جارحیت کے جواب میں امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس 125 فیصد تک بڑھا دیے۔ چینی وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا ردعمل ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ اقدام امریکہ کی یکطرفہ تجارتی پالیسیوں کے خلاف ایک ضروری جواب ہے۔ ہم بین الاقوامی تجارتی قوانین کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمارے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے”۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تازہ ترین اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو مزید شدت دے گا، جس کا عالمی معیشت پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 737 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔