یمن کا 60 کروڑ ڈالر کا امریکہ کو جھٹکا

IMG_20250402_215919_463.jpg

📌یمن کا 60 کروڑ ڈالر کا امریکہ کو جھٹکا

🔹یمن نے 18 امریکی MQ-9 ڈرونز گراکر امریکی فوج کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ صرف گزشتہ دس دنوں میں مزید تین جدید ترین ڈرونز بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔ یہ ڈرونز جو ہتھیار اٹھانے، جاسوسی اور 14 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکہ کی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

🔹اگرچہ واشنگٹن خطے میں معلوماتی اور دفاعی برتری کا دعویٰ کرتا ہے، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ناکامیاں یمنی ماحول کو سمجھنے میں کمزوری کا نتیجہ ہیں۔ امریکی بحری جہاز کی طرف سے F-18 جنگجو طیارے کا گرنا، اربوں ڈالر کے نظاموں جیسے THAAD کا یمنی میزائلز کو ٹریک کرنے میں ناکامی، اور اسرائیلی جہازوں پر یمن کے مسلسل کامیاب حملے، خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی واضح علامتیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے