سی این این: نیتن یاہو خالی ہاتھ وائٹ ہاؤس سے واپس لوٹا

1403111703474052232072194.jpg

امریکی سفارتخانے کا مقبوضہ یروشلم منتقل ہونا، مقبوضہ گولان پہاڑیوں کو تسلیم کرنا، اسرائیل اور دو عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی… یہ سب سیاسی تحفے تھے جو ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت میں نیتن یاہو کو دیے تھے اور اسے بد عادت بنا دیا تھا۔ لیکن اسرائیلی وزیراعظم "اپنے حالیہ وائٹ ہاؤس دورے میں ان آسان سیاسی فتوحات کو حاصل نہ کر سکا جو اسے ٹرمپ انتظامیہ سے بکثرت ملتی تھیں، اور اس بار وہ امریکی صدر کے دفتر سے خالی ہاتھ باہر نکلا”۔ یہ امریکی نیٹ ورک سی این این کا آج نیتن یاہو کے واشنگٹن دورے کے حوالے سے تجزیہ ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کو اس نئی 17 فیصد ٹیرف پالیسی پر ٹرمپ سے بات چیت کرنی تھی جو گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے صہیونی ریاست کی برآمدات پر عائد کی تھی۔ اس سے بچنے کے لیے تل ابیب نے ایک دن پہلے ہی امریکی مصنوعات پر اپنے تمام ٹیرفز ختم کر دیے تھے۔

نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے معمول کے تعریفی کلمات کہتے ہوئے بیان دیا کہ "ہم جلد ہی ٹیرفز ختم کر دیں گے”، لیکن اس بات کا ٹرمپ پر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے یہ کہہ کر بات رد کر دی کہ اسرائیل ہر سال امریکہ سے چار ارب ڈالر وصول کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے