بجلی کمپنیوں کی دو ماہ میں ایک کروڑ سے زائد صارفین سے اوور بلنگ ثابت، وزارت توانائی
اسلام آباد: نیپرا کے بعد وزارت توانائی نے بھی بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقیاتی کمیٹی نے بھی بجلی کمپنیوں کی جانب سے لاکھوں صارفین کی زائد بلنگ کا اعتراف کرلیا۔نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے جواب میں پاور ڈویژن نے بھی رپورٹ تیار کرلی جس میں زائد بلنگ کے ساتھ خراب میٹرز، صارفین کے سلیب تبدیل ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حکام نے نیپرا ٹیم کے اوور بلنگ کی رپورٹ تیار کرنے کے طریقہ کار کو غلط اور غیر موثر قرار بھی دیا اور کوالٹی کنٹرول سمیت ڈیٹا پروسیسنگ کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔