اسرائیل حمایت کھونے لگا ہے، امریکی صدر

israel-america-696x342.webp

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت ختم ہونے لگی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک مہم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا کہ وہ اس حمایت سے محروم ہونا شروع کر رہے ہیں، نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔بائیڈن نے کہا کہ "یہ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے جو "دو ریاستی حل نہیں چاہتی”۔بائیڈن کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان کی انتظامیہ بار بار غزہ میں جنگ کے بعد تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے