جلاؤ گھیراؤ کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

121321285dc74cc.jpg

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چئیرمین آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔آفاق احمد کے خلاف تھانہ عوامی کالونی اور لانڈھی میں مقدمات درج ہیں، جن میں جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمات میں آفاق احمد سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جلائے گئے ڈمپر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ ان کے پاس ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس دہشت گردی کا کیس بنتا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ پوری ٹرانسپورٹر برادری ان کی وجہ سے خوف زدہ ہے، آفاق احمد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خوف زدہ تو ہم ہیں لوگوں کو ڈمپر تلے کچلا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے