صدر یورپی کمیشن کا امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کا عزم

یورپی کمیشن کی صدر ارسلاوان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات مضبوط اور متناسب جوابی اقدامات کو متحرک کریں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارسلاوان نے منگل کو بیان میں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کاروبار کے لیے خراب، صارفین کے لیے بدتر ہیں۔
صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین پر بلاجواز محصولات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ یورپی یونین اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صارفین کی حفاظت کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکا میں داخل ہونے پر 25 فیصد محصولات عائد ہوں گی خواہ ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔