مقاومتی بلاک کا عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ

download.jpg

عراقی مقاومتی گروپس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شام اور عراق میں امریکی افواج کے دو اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ گروپوں نے کہا کہ یہ حملے غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم کے جواب میں کئے جارہے ہیں۔

"عراق میں اسلامی مزاحمت” کے نام سے وابستہ گروپ نے کہا کہ انہوں نے مغربی عراق میں عین الاسد کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ ڈرون نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ شام میں عراقی دھڑوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے الحسکہ کے جنوب میں الشدادی میں امریکی اڈے کو ایک بڑے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

مقاومتی گروپ نے مزید کہا کہ بمباری غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کی طرف سے کیے گئے جرائم کے جواب میں کی گئی ہے۔

سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے جواب میں کئی عراقی گروپس نے بیانات جاری کیے جس میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ دھڑوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے براہ راست امریکی حمایت سے کیے جا رہے ہیں۔ اسی بنا پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس گروپ نے خطے میں امریکی افواج پر مزید حملے کرنے کا تہیہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے