حماس نے مزاحمتی محاذ سمیت ایران کا خصوصی شکریہ ادا کیا

2439588-1.jpg

تحریکِ حماس کے اعلٰی رہنما سہیل الہندی نے فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ کی قدردانی کی ہے۔یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران، غزہ پر شدید حملے کیے گئے، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر سطح پر فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کی، جس پر فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں نے قدردانی کی ہے۔حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ نے غاصب صیہونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کی، ہم اس حمایت اور مدد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہون نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا نیز شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے اپنے سربراہ کو بھی فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں قربان کردیا۔حماس کے اعلٰی رہنما نے کہا کہ انصار اللہ یمن کے شدید حملوں کی وجہ سے غاصب صیہونی حکومت کی سمندری تجارت مفلوج ہوگئی۔ ہم یمنی عوام اور مقاومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے دن، تین غاصب صیہونی خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا گیا، جب تک صیہونی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی پابند ہے، ہم بھی اس کی پاسداری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے