105 دن گزرنے کے باوجود بھی پارا چنار کے راستوں کی بندش افسوسناک ہے
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی رکن انجینئر حمید حسین نے پارا چنار کے راستوں کی مسلسل بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 105 دن گزرنے کے باوجود بھی پارا چنار کے راستوں کی بندش افسوسناک ہے، حکمران راستے کھلوانے میں مکمل طور پر بے بس اور ناکام ہیں۔رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین نے حکمرانوں کے پارہ چنار کے حوالے سے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ گزشتہ 105 دنوں سے بند ہے
علاقے میں ادویات، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر مشتمل ایک گاڑی بھی نہیں پہنچائی گئی، دیگر سامان بھی لاکھوں کی آبادی کے لئے ناکافی ہے، مرکزی حکومت صوبائی حکومت سے بالکل تعاون نہیں کر رہی، مجھے کل اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اس مسئلے پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، روڈ کی سیکیورٹی کے لیے ہمیشہ فوج اور ایف سی نے کردار ادا کیا ہے، اب چند پولیس اہلکاروں سے روڈ کھلوانا ناممکن ہے، صوبائی اور مرکزی حکومتیں شدید مشکلات میں گھری ضلع کرم کی عوام پر رحم کریں اور ملکر عوامی ریلیف کے لیے کردار ادا کریں۔