پارا چنار، سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، سامان سمیت گاڑیاں نذرآتش

393161_1593251_updates.jpg

پارا چنار میں دہشت گردوں نے 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو سامان سمیت جلا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، شیعہ آبادی پر حملے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار کی طرف جانے والے قافلے پر ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے باعث قافلہ واپس لوٹنے پر مجبور ہو گیایہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں پیش آیا، جہاں 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار کی جانب رواں تھا کہ دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب قافلے کی 13 گاڑیاں بگن میں داخل ہوئیں تو ان پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔ اس حملے میں پانچ گاڑیاں فائرنگ کی زد میں آئیں جبکہ دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد گاڑیاں باحفاظت چھپری کی طرف واپس پہنچ گئی ہیں، جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔اس سے قبل بگن میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ڈی سی کوہاٹ اور ان کے ہمراہ ایف سی اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق، کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔ اس سے قبل دو قافلے اپنی منزل تک محفوظ پہنچ چکے تھے، تاہم اس قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے