لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے” ملالہ” اسلام آباد پہنچ گئیں

ملالہ.jpg

اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان ’مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔نیوز کے مطابق نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کانفرنس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، ملالہ یوسف زئی کی آمد پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم فرح اکبر ناز نے ان کا کا پرتپاک استقبال کیا اور اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے، تقریب میں مسلم ممالک سے اسلامی اسکالرز کی بڑی تعداد بھی پاکستان پہنچی ہے۔

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں پاکستان میں الازہر یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔حالیہ چند ماہ کے دوران یہ دوسرا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہے، جو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے، اس سے قبل حکومت پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی میزبانی بھی کی تھی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ سمیت خطے کے دیگر ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے