مریم نواز کی فیک تصویریں وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

maryam-nawaz-fake-video-photo-uae-presidenrt-fia.jpg

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وائرل ایڈٹ شدہ تصاویر بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت بلال ملک کے نام سے ہوئی ہے، جسے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں گرفتار کیا۔بلال ملک پر سوشل میڈیا پر مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے خلاف الزامات پر مبنی مہم چلانے کا الزام ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ تصاویر کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔پنجاب حکومت کی درخواست پر ملوث افراد کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں۔یہ تصاویر، جو بظاہر مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے صدر کو ساتھ دکھاتی ہیں، سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔تصویر وائرل ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 0 اکاونٹس کی نشاندہی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے