پاکستان نے مقبوضہ جولان سے اسرائیل کی پسپائی کا مطالبہ کیا ہے

FO.jpg

پاکستان کے دفتر خارجہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خودسرانہ اقدامات کو پورے علاقے کے امن و سلامتی کے لئے خطرناک بتایا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خطے کے ملکوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت روکنے کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے جولان کی پہاڑیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 497 کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جولان کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کو غلط، اور بین الاقوامی قوانین کے منافی بتایا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور دیگر مقبوضہ علاقوں منجملہ شام کے علاقے جولان سے اسرائیلی کے پیچھے ہٹے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہيں ہوسکتا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے