نگراں وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا

zaka-ashraf-696x342.webp

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو 11 دسمبر کو طلب کرلیا۔چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نگراں وزیراعظم سے اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے، نوٹیفکیشن کے باعث پی سی بی کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے باعث ذکا اشرف قومی ٹی 20 کپ کا فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں ‘متنازع’ تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی میں اچھی شہرت رکھنے والوں کو شامل کرنےکی ہدایت کی تھی۔سابق کرکٹر سلمان بٹ کی پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نگران وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا جس کے بعد تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا تھا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے لیے تمام تقرریاں میرٹ پر کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے