اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کرم ضلع میں گزشتہ روز کے اس حملے کی مذمت

FB_IMG_1732433309203.jpg

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کرم ضلع میں گزشتہ روز کے اس حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے مطابق، انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور پاکستان کی حکومت سے اظہار تعزیت بھی کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے بارے میں تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے