پاکستانی عوام کا بائیکاٹ ” کوکا کولا” حصص میں 7.1٪ کمی
اسرائیل کی حمایت کے باعث بائیکاٹ مہم نے پاکستان میں کوکا کولا کو دن میں تارے دکھا دیے۔موثر بائیکاٹ کی وجہ سے جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران ترکیہ اور پاکستان میں کوکا کولا کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مستند عالمی معاشی جریدے بلومبرگ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد اور پاکستان میں اس سے کہیں بڑھ کر 22.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ فروخت میں اس کمی کی وجہ سے کوکا کولا کے حصص میں بھی 7.1 فیصد کمی آگئی جو مئی 2023 کے بعد سے اس کی بدترین سنگل ڈے گراوٹ کی علامت ہے اور یہ گراوٹ بڑی تیزی سے مسلسل جاری ہے۔
واضح رہے کہ بائیکاٹ مہم نے میکڈونلڈز اور کے ایف سی جیسی امریکی فاسٹ فوڈ چینز کو بھی متاثر کیا ہے، کیونکہ غزہ میں جاری فلسطینی نسل کشی کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کچھ حصوں میں صارفین امریکی برانڈز سے دور ہوگئے ہیں