کمانڈر "یحییٰ السنور” مجاہد قہرمان کی شہادت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام

خامنه-ای-مرگ-سنوار.jpg

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلم اقوام اور خطے کے پرجوش نوجوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں مجاہد کمانڈر "یحیی السنور” کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مسلم اقوام! خطے کے غیرت مند نوجوانو!

کمانڈر یحییٰ السنور مجاہد قہرمان اپنے شہید ساتھیوں سے ملحق ہوگئے۔

وہ مزاحمت اور مقاومت کا درخشاں چہرہ تھے۔ وہ ظالم اور جارح دشمن کے خلاف مضبوط عزم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ انہوں نے تدبیر اور ہمت سے اسے طمانچہ مارا۔ انہوں نے اس خطے کی تاریخ میں 7 اکتوبر کے ناقابل تلافی واقعات یادگار چھوڑے۔ اور پھر وہ اعزاز اور فخر کے ساتھ شہداء کی معراج کی طرف پرواز کرگئے۔

ان جیسا شخص جس نے اپنی زندگی غاصب اور ظالم دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری ہو، اس کا شہادت کے سوا اور کوئی انجام نہیں ہوسکتا تھا۔ ان کا فقدان مزاحمتی محاذ کے لیے یقیناً تکلیف دہ ہے، لیکن اس محاذ کی پیشرفت شیخ احمد یاسین، فتحی شغاغی، رینتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز شخصیات کی شہادت کے باوجود نہیں رکی، اور سنوار کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کے تسلسل میں زرہ برابر بھی توقف نہیں آئے گا۔ انشاءاللہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ہم ہمیشہ کی طرح مجاہدین اور مخلص جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ بتوفیق من اللہ و عونہ۔

میں اپنے بھائی یحییٰ السنور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، ان کے ساتھیوں اور جہاد فی سبیل اللہ کے تمام بہی خواہوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے فقدان پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

والسلام علی عباداللہ الصالحین

سید علی خامنہ ای؛ 7/28/1403

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے