اسرائیل ’فاشسٹ‘ اور ’جینوسائیڈل‘ ملک قرار، نکاراگوا نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے

Nicaragua-1.jpg

غزہ اور لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بے دریغ حملوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرے جانے کیخلاف وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاراگوا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اب یہ تنازع لبنان تک پھیل چکا ہے جب کہ یمن، شام اور ایران کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور کی تھی۔نکاراگوا کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کیے جانے کے ساتھ اسرائیلی حکومت کو ’فاشسٹ‘ اور ’جینوسائیڈل‘ بھی قرار دیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاراگوا حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں مسلسل حملوں کے باعث سفارتی تعلقات ختم کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ نکاراگوا نے مئی میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد سے روکے۔ لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے