کراچی کی بڑی کاروباری فیملی سے 2 ارب روپے بھتہ طلب

2575262-ransomware-1701957046-487-640x480.jpg

کراچی: شہر کے ایک بڑے کاروباری فرد کے اہل خانہ کوبلیک میل کرنے اور 2 ارب روپے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں انتقال کرجانے والے کراچی ایک بڑے کارروباری فرد کو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی، جس میں 2ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں کاروباری فرد کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

فیملی سے 2 ارب روپے سے زائد بھتہ وصولی کے لیے ای میل کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ رقم بینک اکاونٹ میں منتقل کی جائے، فیملی کی قانونی مشاورت سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ دنوں کیس کی تحقیقات کے لیے تحریری طورپردرخواست دی تھی، جس کو بدھ کی شام باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کردیا گیا۔
اگلے مرحلے میں اس معاملے پرجے آئی ٹی بھی تشکیل دی جائے گی، اس حوالے سے مذکورہ فیملی کے افراد کوبیانات ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کراچی بلوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدعی کی جانب سے بھاری بھرکم بھتے کے تقاضے سے متعلق شکایت تحریری درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد کو موصول ہوئی جس کے بعد معاملہ ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے سپرد کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے