پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Gohar-Ali-Khan-1.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ارکان آج قومی اسمبلی میں پیش ہونگے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی تھی کہ اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد اپنے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کامیابی سے حاصل کیے۔

پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر کو ان کے چیمبر میں گیلا کیا اور رہائی کے احکامات کی درخواست کی۔

اس موقع پر گوہر نے کہا کہ آپ نے کل اعلان کیا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے لیکن ہمارے گرفتار ایم این ایز کو اسمبلی میں لانے کے لیے ابھی تک انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ آپ نے کل زبانی وعدہ کیا تھا، اور ہم آج تحریری احکامات کے لیے یہاں موجود ہیں۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اشفاق اشرف کو چار ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق سارجنٹ ایٹ آرمز (بی پی ایس 20) محمد اشفاق اشرف کو فوری طور پر 120 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران وہ قابل اطلاق قواعد کے تحت قابل قبول تنخواہ اور الاؤنس حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے