ایران کا غزہ میں صیہونی جرائم بندکرانے کا مطالبہ
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جنہوں نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےغزہ اور فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ برکس کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے کہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد صیہونی حکومت ہزاروں افراد کو قتل کر چکی ہے جن میں عورتیں، بچے ، بوڑھے اورنوجوان سب ہی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کھلی حمایت کے سائے میں غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور اس نے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ برکس کے رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ظلم اور جرائم کے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن مدد کریں۔