لکی مروت؛ پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل

2702692-kpk-1726037185-726-640x480.jpg

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں پر حملوں کے نتیجے میں احتجاج کے دوران تیسرے روز بھی انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے جس کے باعث شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔

رات گئے ڈپٹی کمشنر، آر پی او بنوں، ڈی پی او لکی مروت اور ڈی پی او بنوں قومی جرگہ کے عمائدین سے مذاکرات کیلئے پہنچے تھے تاہم کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

پولیس اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں تاجہ زئی کے مقام پر احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب انڈس ہائی وے بلاک ہونے سے شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ مسافروں نے رات گاڑیوں میں گزاری۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے