اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی

2700655-pti-1725787264-848-640x480.jpg

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے