میقاتی: اسرائیل کا لبنانی امدادی دستوں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

171312701.jpg

بنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کے امدادی دستوں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

میقاتی نے کہا کہ لبنان کے خلاف یہ نئی جارحیت صیہونی دشمن کی طرف سے کوئی انوکھی بات نہیں ہے، یہ وہی حکومت ہے کہ جس کے مسلسل جرائم کا ہم لبنان کے مختلف علاقوں اور مقبوضہ فلسطین میں مشاہدہ کرتے رہتے ہيں۔

انہوں نے اس بات کے پیش نظر کہ اسرائیلی دشمن کسی بھی عالمی قوانین و عرف پر توجہ نہيں دیتا، مغربی ملکوں کے سفراء اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیروت میں کل منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں تاکہ سب لوگ لبنان کے خلاف اسرائيل کے مسلسل حملوں کو روکنے اور کسی بھی قانون کی پابندی نہ کرنے والی اس حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

میقاتی نے مزید کہا: اسرائیلی حکومت لبنان اور لبنانیوں کے خلاف اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے خلاف جو اس کی نفرت کی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے