صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے حملے

171352241-1.jpg

شمالی مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور صہیونی بستیوں پر حزب اللہ کے تازہ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صیہونی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے المطلہ نامی قصبے کی جانب تین اینٹی آرمرراکٹ داغے گئے ہیں۔ مذکورہ ریڈیو نے یہ بھی بتایا ہے کہ راکٹ لگنے کے نتیجے میں المطللہ بستی میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ادھر الجزیرہ نیٹ ورک نے بھی خبر دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شبعا فارم اور کفر شوبا کی پہاڑیوں میں واقع صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ادھر حزب اللہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارے مجاہدین نے جمعہ 6 ستمبر کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے "معیان باروخ ” کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اپنے ایک اور بیان میں صیہونی فوج کی زبیدین نامی بیرکوں کو بھی براہ راست نشانہ بنانے کی خـبر دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ المطلہ قصبے میں قابض صیہونی فوج کے زیر استعمال عمارتوں کو نشانہ بنایا گيا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے