امریکی انتخابات میں ایران کی مداخلت کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اٹارنی جنرل کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے مسترد کردیا ہے کہ ایران سمیت بعض ممالک نے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی غرض سے بعض جارحانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اٹارنی جنرل کے اس دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے گڑھے جار ہے ہیں۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام دوسروں الزام تراشی کے ذریعے اپنی اندرونی مشکلات اور مسائل پر قابو نہیں پاسکتے کیوں کہ ان مسائل کی جڑیں امریکہ سیاسی اور سماجی ڈھانچے میں پیوست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جو دنیا کے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر قانونی مداخلت حوالے سے بدنام ہے اور اس تباہ کن اقدامات کا ریکارڈ کسی سے پوشیدہ نہیں، دوسرے ممالک پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔