اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 2 صحافیوں کے خاندان کے 30 افراد شہید

2575130-gaza-1701936181-745-640x480.jpg

غزہ: جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تیز ہوگیا جس میں الجزیرہ اور سی این این کے دو صحافیوں کے اہل خانہ میں سے 30 افراد شہید ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزیرہ سے منسلک صحافی مومن الشریفی نے بتایا کہ میرے خاندان نے الجبالیہ کیمپ میں پناہ لے رکھی تھی جس پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی۔

صحافی نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں اپنے خاندان کے 21 افراد کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا جن میں میرے بھائی بہن اور ان کے بچے بھی شامل ہیں۔ تجہیز و تدفین کے مراحل میں بھی رکاوٹیں ڈال کر ہمیں اپنے پیاروں کو الوداع کہنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صحافی کو دکھ کے اس لمحے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے اہل خانہ پر بمباری کرنے والوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے