دہشت گرد تنظیم کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی شرکت، کدخدائی کا رد عمل

171260371_1.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی نگہبان کونسل کے رکن نے لکھا ہے: دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی موجودگی سب کچھ واضح کر رہی ہے۔ اس طرح کے رپورٹر، انسانی حقوق کے محافظ نہیں بلکہ بین الاقوامی قتل و جرائم میں مددگار ہيں۔

عباس علی کد خدائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں کی رپورٹوں کو ہر طرح کے اثر و رسوخ، اشتعال، دباؤ، دھمکی یا بیرونی مداخلت سے عاری ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی موجودگی سب کچھ واضح کر رہی ہے۔ اس طرح کے رپورٹر، انسانی حقوق کے محافظ نہیں بلکہ بین الاقوامی قتل و جرائم کے مددگار ہيں۔

حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر جاوید رحمن ایم کے او دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر جاوید رحمان کا کا عہدہ تین سال کے دو دوروں کے بعد جولائی 2024 میں ختم ہو گیا۔ وہ برطانوی شہری ہیں اور ہمیشہ ہی دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی حمایت کرتے ہوئے اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

جاوید رحمان نے اپنی جانبدارانہ اور سیاست کے متاثر رپورٹيں تیار کرکے ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی ایران مخالف کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے