عراقچی:ایران جرمنی کے روابط کی تقویت کے لئے باہمی احترام کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

171354777.jpg

ایران کے نو منتخب وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے اپنی جرمن ہم منصب کے ٹیلیفون کے جواب میں باہمی روابط کے فروغ اور تقویت کاخیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کے لئے باہمی احترام کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے

جرمن وزیر خارجہ انالینا بائربوک نے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی ۔

انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ایران کی نئی حکومت کے دور میں تہران اور برلن کے درمیان روابط میں فروغ آئے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی جرمن ہم منصب کے پیغام تہنیت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سفارتی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عباس عراقچی نے اپنی جرمن ہم منصب پر بھی واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے روابط اور تعاون کا فروغ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیادپر ہی ممکن ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے بھی ایران کے نئے وزیرخارجہ کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے