پاکستانی زائرین کے بس کے حادثے میں چند دیگرزخمیوں کو بھی اسپتال سے چھٹی مل گئ

171352488.jpg

یزد کے ڈیساسٹر مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے تفت کے اسپتال پہنچ کر بس حادثے ميں زخمی ہونے والے پاکستان کے زائرین اربعین کی عیادت کی

یزد کے ڈیساسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے ارنا کو ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ انھوں نے یزد کے امام جمعہ کے ساتھ تفت اسپتال جاکر بس حادثے ميں زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین اربعین کی عیادت کی ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اس حادثے ميں زخمی ہونے والوں میں سے دو تین لوگ آئی سی یو میں ہیں لیکن ان کی حالت بھی ٹھیک ہورہی ہے۔

یزد کے ڈیساسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ لوگ بالکل ٹھیک ہوکے اسپتال سے چھٹی پاچکے ہیں اور چند افراد آئندہ چند گھنٹوں ميں اسپتال سے رخصت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی حالت ٹھیک ہوچکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے ایک اعلی عہدیدار بھی بس حادثے کے بعد یزد کے لئے روانہ ہوچـکے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس یزد کے دہشیر علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئ۔

اس حادثے میں اٹھائیس زائریں جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال ميں داخل کرادیا گیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے