ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کی گفتگو، علاقائی حالات پرتبادلہ خیال

images-6.jpeg

مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کی اطلاع دی ہے۔

الیوم السابع کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ عبدالعاطی نے علاقے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں علی باقری سے بات چیت کی۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں مصری وزیر خارجہ نے غزہ جنگ کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ غزہ پٹی میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور وہاں جنگ روکنے کی کوشش کرے گا۔

صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد باقری کنی اور ان کے مصری ہم منصب کے درمیان یہ دوسری ٹیلی فونی گفتگو ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے