مقاومتی بلاک کےخلاف جھوٹا پراپیگنڈا بےنقاب
معروف سوشل میڈیا چینل؛خراسان ڈائری اور احسان ٹیپو نےاسرائیل سےنبزد آزما مقاومتی بلاک کےخلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا
تفصیلات کےمطابق آج صبح خراسان ڈائری پہ ایک جھوٹی خبرنشرہوئی خبر کے مطابق لشکر زینبیون سے منسلک چار پاکستانی مجاہدین کو ماہ نومبر میں مارنے کا دعوی کیا گیا اپنےپروپیگنڈے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے چھ سات سال قبل شہید ہونے والے مجاہدین کے نام اور تصاویر بھی پبلش کی گئیں
تصویر میں موجود شہید عدیل حسینی کی شہادت کو 6 سال بیت چکے ہیں جبکہ انکے ساتھ موجود دیگر شہدا سید محمد الیاس؛ علی جعفر اور محمد حسین رضوی کی شہادت بھی اتنا عرصہ قبل کا واقعہ ہے
اس نازک موقع پر جب مقامتی بلاک اپنے مشترکہ دشمن اسرائیل سے نبزد آزما ہے ایسے میں خراسان ڈائری اور احسان ٹیپو کا یہ پراپیگنڈا درحقیقت اسرائیل کی مدد ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خراسان ڈائری سمیت تمام داعش الفکر چینل دراصل اسرائیل نواز ہیں