پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس کا وعدہ پورا کردیا

2680640-ebikeprojectpunjab-1722931193-299-640x480.jpg

لاہور: پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبہ کو ای اور پیٹرول بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای بائیک پراجیکٹ میں کم از کم قسط مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح سب سے آگے رہے گی۔ ای بائیک پراجیکٹ کے تحت بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔ ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اوروقت کی بچت یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد میں بہتری کا سبب بنے گی۔ والدین کے سایے سے محروم طلبہ کے لیے ای بائیک اسکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ صوبے بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولر ائزڈ چارجنگ اسٹیشن بنائیں گے۔ طلبہ کے لیے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی ہے۔ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے