یمنی مظاہرین کا اعلان : غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہنے تک ہماری حمایت بھی جاری  رہے گی

171312586.jpg

یمن کے مختلف شہروں میں آج بھی یمنی عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ملین مارچ کا سلسلہ جاری رکھا

یمن کے عوام نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے ہفتے وار ملین مارچ میں اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اوراس کا محاصرہ جاری رہے گا، اس وقت تک ہماری جانب سے ہمہ گیر حمایت بھی جاری رہے گی۔

یمنی عوام نے اعلان کیا کہ صیہونی دشمن نے کسی روک ٹوک کے بغیر مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رکھا ہے بنابریں اب قدس کی مرکزیت میں ہمہ گیر مجاہدت اور استقامت کا وقت آن پہنچا ہے۔

یمنی عوام نے اعلان کیا کہ ہم صیہونی اہداف کے خلاف اپنی ملک کی افواج کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہوئے ایک بار پھر صیہونی دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اس کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے، اس کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد نکالے جانے والے اپنے ہفتے وار ملین مارچ میں شہید اسماعیل ہنیہ کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں ۔

یمنی مظاہرین نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کی بزدلانہ دہشت گردی سے مجاہدین استقامت کا جذبہ مجاہدت ہرگز کمزور نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایک بیان جاری کرکے یمن میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے تہران میں غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ دہشت گردانہ جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں اعلان کیا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے